• صفحہ اول>>سیاست

    جنوبی کوریا سے چینی رضاکار فوج کے شہداء کی باقیات کی تیرہویں کھیپ چین واپس لائی گئی

    (CRI)2026-04-22

    22 اپریل کو جنوبی کوریا میں شہید ہونے والے 12 چینی رضاکارفوجیوں کی باقیات اور 146 یادگاری اشیاء کی تیرہویں کھیپ کو چینی فضائیہ کے خصوصی طیارے Y20B کے ذریعے وطن واپس لایا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایک تقریب چین کے صوبہ لیاؤننگ کے شہر شن یانگ میں منعقد ہوئی۔چینی عوامی رضاکار فوج کے شہداء کے تابوت قومی پرچم میں لپٹے ہوئے تھے۔ تقریب کے بعد یہ قافلہ شن یانگ میں واقع امریکی جارحیت کے خلاف کوریا کی حمایت میں لڑی جانے والی جنگ کے شہدائ کے قبرستان کی جانب روانہ ہوا، جہاں 23 تاریخ کی صبح شہداء کی تدفین کی تقریب منعقد کی جائے گی۔

    زبان