22 اپریل کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ ایران فائر بندی میں توسیع کے امریکی اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال جنگ سے امن کی طرف منتقلی کے نازک مرحلے سے گزر رہی ہے اور اشد ضرورت اس بات کی ہے کہ تنازعات کو دوبارہ شروع ہونے سے روکا جائے۔ چین سیاسی اور سفارتی ذرائع سے تنازعات کو حل کرنے میں متعلقہ فریقوں کی حمایت کرتا ہے۔ چین صدر شی جن پھنگ کی چار نکاتی تجویز کی روح کے مطابق عالمی برادری کے ساتھ مل کر اس حوالے سے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔