• صفحہ اول>>سیاست

    ہنگامہ خیز بین الاقوامی صورتحال میں یکجہتی و تعاون ہی واحد درست انتخاب ہے، چینی وزارت خارجہ

    (CRI)2026-04-24

    23 اپریل کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کے زیر اہتمام مشترکہ ترقی کے گلوبل ایکشن کی تیسری اعلیٰ سطحی کانفرنس کے حوالے سے کہا کہ رواں سال چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کی پانچویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو چین کی پیش کردہ تجویز سے بڑھ کر ایک بین الاقوامی اتفاق رائے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ہنگامہ خیز بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر یکجہتی و تعاون ہی واحد درست انتخاب ہے۔ چین گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے نفاذ کے پلیٹ فارم پر تمام فریقوں کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کو تیز کرنے، وسیع تر ترقیاتی وسائل کو اکٹھا کرنے اور ایک کھلا ترقیاتی ماحول پیدا کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ ترقی کے ثمرات سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے۔

    زبان