حال ہی میں، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل آفس اور چین کی ریاستی کونسل کے جنرل آفس نے مل کر "کاربن پیک اور کاربن نیوٹریلٹی کے حصول کے لیے جامع تشخیص اورجائزے کے طریقہ کار" کا اجراء کیا۔ چین کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت کے دوران، چین کا قومی کمیشن برائے اصلاحات و ترقی متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر کاربن پیک اور کاربن نیوٹریلٹی کے حصول کے لئے ایکشن پلان تیار کرے گا ،تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ 2030 تک کاربن کا اخراج 2005 کے مقابلے میں 65 فیصد سے زیادہ کم ہوگا اور 2030 تک غیر فاسل توانائی کی کھپت کا تناسب 25 فیصد تک پہنچ جائے گا۔