کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای وو نے چھوٹی اشیا کی تجارت کو بڑے بازار اور بڑی صنعت میں تبدیل کر کے ایک کامیاب ماڈل قائم کیا ہے، جو مقامی حالات کے مطابق کاؤنٹی کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی بہترین مثال ہے۔
شی جن پھنگ نے تاکید کی کہ "ای وو ترقیاتی تجربے" سے مزید بہتر انداز میں استفادہ کرتے ہوئے مختلف علاقوں کو اپنی اپنی صلاحیتوں اور خصوصیات کے مطابق ترقیاتی حکمت عملی وضع کرنی چاہیے، تاکہ قومی ترقی کے مجموعی عمل میں ضم ہو کر مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔
اس وقت ای وو کموڈٹی سٹی سے وابستہ کاروباری اداروں کی تعداد 12 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جب کہ اس کے تجارتی روابط دنیا کے 230 سے زائد ممالک اور خطوں تک پھیل چکے ہیں۔