حال ہی میں، چینی پیپلز لبریشن آرمی کی سدرن تھیٹر کمانڈ نے 107ویں بحری بیڑے کو منتظم کر کے فلپائن کے جزیرہ لوزون کے مشرق میں سمندری علاقے میں تربیتی مشقیں منعقد کیں۔ یہ مشقیں لائیو فائرنگ، فضائی و سمندری کوآرڈینیشن،تیز رفتار نقل و حرکت، اور سمندر میں رسد کی فراہمی جیسے اقدامات پر مرکوز تھیں، اور اس دوران مربوط مشترکہ جنگی صلاحیتوں کی جانچ کی گئی۔ یہ مشقیں موجودہ علاقائی صورتحال کے جواب میں ضروری اقدام ہیں اور متعلقہ بین الاقوامی قوانین اورعمل کے مطابق ہیں۔ چائنا سدرن تھیٹر کمانڈ ضرورت کے مطابق قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے متعلقہ فوجی آپریشنز کو معمول کے مطابق منظم کرے گی۔