28 اپریل کو ، انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں "شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا" کی جلد پنجم کے انگریزی ایڈیشن کی تشہیری تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں دونوں ممالک کے اشاعتی اداروں، تھنک ٹینکس اور ذرائع ابلاغ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 200 افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکا نے کہا کہ اس کتاب کی پانچویں جلد، شی جن پھنگ کے، چینی خصوصیات کے حامل نئے دور کے سوشلسٹ نظریے کی تازہ ترین پیش رفت کو جامع اور منظم انداز میں پیش کرتی ہے اور یہ عالمی برادری کے لیے ہم عصر چین کو سمجھنے کا ایک مستند ذریعہ ہے۔
تقریب میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ چین اور انڈونیشیا اس وقت سٹریٹجک ہم آہنگی کے فروغ اور ترقیاتی تعاون کو مزید گہرا کرتے ہوئے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے لیے عملی فوائد فراہم کر رہے ہیں بلکہ گلوبل ساؤتھ کی طاقت کو مضبوط بنانے اور عالمی طرزِ حکمرانی کے نظام کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔