• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ کا شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم برائے سبز و پائیدار ترقی کے انعقاد پر تہنیتی پیغام

    (CRI)2026-04-29

    29 اپریل کو چینی صدر شی جن پھنگ نے ،شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم برائے سبز، پائیدار ترقی کے انعقاد پر ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔

    چین کے صوبہ جہ جیانگ کے شہر ننگبو میں منعقدہ اس فورم کا موضوع "گلوبل گورننس انیشی ایٹو پر عمل درآمد اور ایس سی او کی سبز ، پائیدار ترقی کا فروغ" ہے جس کی میزبانی ، شنگھائی تعاون تنظیم کی کمیٹی برائے ہمسائیگی و دوستانہ تعاون، چین کی وزارت ماحولیات و حیاتیات اور چین کے صوبہ زے جیانگ کی حکومت نے مشترکہ طور پر کی ہے۔

    اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین " شفاف پانی اور سرسبز پہاڑ انمول اثاثے ہیں " کے تصور پر ثابت قدم ہے ،ماحولیات اور سبز ترقی کو ترجیح دینے کے لیے پرعزم ہے اور عالمی ماحولیاتی تمدن کی تشکیل میں ایک شراکت دار، سہولت کار، اور رہنما ہے۔

    شی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کی 25 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہےاور یہ چین کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کا پہلا سال بھی ہے۔ چین، "شنگھائی سپرٹ" کو فروغ دینے اور "ایس سی او کی ذمہ داری" کا مظاہرہ کرنے سمیت ، تمام فریقوں کے ساتھ پالیسی ہم آہنگی، تجربات کے تبادلے اور منصوبوں کے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے، تاکہ عالمی ماحولیاتی گورننس نظام کی بہتری کو فروغ دیا جائے اور مشترکہ طور پر ایک صاف، خوبصورت اور پائیدار دنیا تشکیل دی

    زبان