30 اپریل کی شام، چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے چینی سربراہ اور نائب وزیر اعظم حہ لی فینگ نے مذاکرات کے امریکی سربراہ و امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندہ جیمسن گرئیر کے ساتھ ورچوئل تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے چین اور امریکہ کے صدور کے درمیان بوسان ملاقات اور سابقہ رابطوں میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ، باہمی تشویش کے حامل معاشی و تجارتی مسائل کے مناسب حل اور عملی تعاون کے فروغ پر کھلے، گہرے اور تعمیری انداز میں بات چیت کی۔ چین نے حالیہ عرصے میں امریکہ کی جانب سے چین پر عائد تجارتی پابندیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چین۔امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا، باہمی اتفاق رائے کو فروغ دیا جائے گا، اختلافات کو مناسب انداز میں سنبھالا جائے گا اور تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ دوطرفہ معاشی و تجارتی تعلقات کو صحت مند، مستحکم اور پائیدار بنیادوں پر آگے بڑھایا جا سکے۔