چین بھر میں 4 مئی کو "یوتھ ڈے" منایا جاتا ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے "یوتھ ڈے" کے موقع پر ، "چائنا مئی فور یوتھ میڈل " اور "نیو ایرا یوتھ پائنیئر " ایوارڈ کے وصول کنندگان کے نمائندوں کو ایک جوابی خط لکھا، جس میں ملک بھر کے تمام قومیتی گروہوں کے نوجوانوں کو اس دن کی مبارک باد دی اور ان سے بھرپور امیدوں کا اظہار کیا ۔ شی جن پھنگ کے جذبات اور محبت سے لبریز اس خط کو نوجوانوں کی جانب سے زبردست رد عمل ملا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی نصیحتوں کو اپنی جدوجہد کے لیے قوت بنائیں گے اور طاقتور ملک کی تعمیر اور قومی احیا کے نئے سفر میں بلند حوصلگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا حصہ ڈالیں گے۔
پانچ مئی کو ، چائنیز کمیونسٹ یوتھ لیگ کی مرکزی کمیٹی، آل چائنا یوتھ فیڈریشن، آل چائنا سٹوڈنٹس فیڈریشن اور ینگ پائنیئرز آف چائنا کی مرکزی کمیٹی نے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کے جوابی خط کی روح کو سمجھنے اور اس کے نفاذ کے لیے ایک نشست کا انعقاد کیا جس میں تمام نوجوانوں سے اپیل کی گئی کہ وہ جنرل سیکریٹری کی شفقت اور محبت کو جدوجہد کی قوت میں بدلیں اور ایک جامع جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر نیز چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کو فروغ دینے کے لیے اپنی طاقت اور حکمت کا حصہ ڈالیں۔