چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کیوبا پر امریکی پابندیوں میں اضافے کے حوالے سے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیوبا پر امریکہ کی جانب سے غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں میں اضافہ، کیوبا کے عوام کے جینے اور ترقی کے حقوق اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی شدید خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کیوبا کی قومی خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے اس کے اقدامات کی پوری حمایت کرتا ہے، کیوبا کے داخلی معاملات میں مداخلت کی سخت مخالفت کرتا ہے، اور امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ کیوبا پر پابندیوں کو فوری طور پر روکے اور کسی بھی قسم کے دباؤ کو ختم کرے ۔