• صفحہ اول>>سیاست

    "تائیوان کی علیحدگی" کے سخت گیر حامیوں کو چائنیز مین لینڈ میں سرمایہ کاری یا کاروبار کے ذریعے منافع کمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ریاستی کونسل کے دفترِ امورِ تائیوان کا دوٹوک مؤقف

    (CRI)2026-05-07

    چین کی ریاستی کونسل کے دفترِ امورِ تائیوان نے واضح کیا ہے کہ "تائیوان کی علیحدگی" کی سرگرمیوں میں ملوث سخت گیر عناصر اور ان کے قریبی افراد کو چائنیز مین لینڈ میں سرمایہ کاری یا کاروبار کے ذریعے منافع کمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    یہ بیان اس پس منظر میں سامنے آیا جب "تائیوان کی علیحدگی" کی سخت گیر حامی لیو شی فانگ کے بھانجے یان وین چھون کی کمپنی نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور تائیوان ہیڈ آفس اور چائنیز مین لینڈ میں قائم برانچز میں اس کے تمام عہدے ختم کرنے کا اعلان کیا۔

    6 مئی کو ریاستی کونسل کے دفترِ امورِ تائیوان کے ترجمان چھن بن ہوا نے کہا کہ "تائیوان کی علیحدگی" کی سرگرمیاں دوسروں کے ساتھ ساتھ خود کو بھی نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ترجمان نے زور دیا کہ چین ہرگز یہ اجازت نہیں دے گا کہ "تائیوان کی علیحدگی" کے حامی ایک طرف چائنیز مین لینڈ میں معاشی فوائد حاصل کریں اور دوسری جانب علیحدگی پسند اور دونوں کناروں کے تعلقات کو خراب کرنے والی سرگرمیوں کی حمایت کریں۔

    ترجمان نے واضح کیا کہ یہ اقدامات صرف انتہائی محدود تعداد میں موجود "تائیوان کی علیحدگی" کے حامی عناصر کے خلاف ہیں اور ان کا تعلق تائیوان کے عام ہم وطنوں یا کاروباری اداروں سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین بدستور تائیوان کے ہم وطنوں اور کمپنیوں کا خیرمقدم کرتا رہے گا، انہیں چائنیز مین لینڈ میں ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ چینی طرز جدیدیت کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں اور ان میں خوشحالی و اطمینان کا احساس مزید فروغ پائے۔

    زبان