• صفحہ اول>>سیاست

    وانگ ای کی امریکی کانگریس کے سینیٹرز سے ملاقات

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-05-08
    وانگ ای کی امریکی کانگریس کے سینیٹرز سے ملاقات

    8مئی 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)۔ 7 مئی کو، چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں سٹیو ڈائنز کی قیادت میں چین آئے ہوئے امریکی کانگریس کے سینیٹرز کے وفد سے ملاقات کی۔

    وانگ ای نے کہا کہ یہ دورہ ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکی کانگریس کی دو سیاسی جماعتوں کے سینیٹرز کا پہلا دورہ چین ہے جو علامتی اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وفد کے ارکان اس دورے کے ذریعے چین کی نئی ترقیاتی صورتِ حال کا مشاہدہ کریں گے ، تعلقات کے نئے پل قائم کریں گے ، تعاون کے نئے شعبے دریافت کریں گے اور چین- امریکا تعلقات کی مستحکم، مثبت اور پائیدار ترقی میں نئی توانائی کا اضافہ کریں گے ۔

    وانگ ای کا کہنا تھا کہ چین-امریکا تعلقات ،دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود سے منسلک ہیں اور یہ عالمی استحکام پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ ایک سال سے زائد عرصے میں صدر شی جن پھنگ اور صدر ٹرمپ نے ملاقاتوں اور فون کالز کا سلسلہ قائم رکھا ہے ۔ چین امریکا کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے سربراہان کے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانا چاہتا ہے، تاکہ چین-امریکا تعلقات مستحکم اور بہتر ہوں اور دونوں ممالک سمیت پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ہوں ۔

    وانگ ای نے امید ظاہر کی کہ امریکا ، چین کو منطقی انداز میں دیکھے گا ، چین کے بارے میں معقول ادراک حاصل کرے گا ، چین کے بنیادی مفادات کا احترام کرے گا ، اختلافات سے مناسب انداز میں نپٹے گا اور دونوں ممالک نیز دنیا کے لیے مفید اقدامات کرے گا ، تاکہ دنیا کو مزید مثبت اور تعمیری پیغام دیا جائے۔

    زبان