• صفحہ اول>>سیاست

    امور تائیوان ، چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہیں ، چینی وزارت خارجہ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-05-08

    8 مئی 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)۔7 مئی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں ،چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے رواں ماہ، چینی اور امریکی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے موقع پر امور تائیوان کے حوالے سےچین کی تشویش سے متعلق کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تائیوان امور، چین کے بنیادی مفادات کا مرکز اور چین- امریکا تعلقات کی سیاسی بنیاد ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک چین کے اصول اور چین-امریکا تین مشترکہ اعلامیوں کے ساتھ ساتھ امورِ تائیوان پر امریکی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرنا، ایک بین الاقوامی ذمہ داری ہے جسے امریکا کو پورا کرنا چاہیے اور یہ چین -امریکا تعلقات کی مستحکم، مثبت اور پائیدار ترقی کے لیے ضروری شرط ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ قومی وحدت اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے چین کا عزم غیر متزلزل ہے۔ تائیوان کے علیحدگی پسندوں کی سرگرمیاں، آبنائے تائیوان کے امن سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ان کا کہنا تھا کہ آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے "تائیوان کی علیحدگی" پر مبنی سوچ کی کھل کر مخالفت کرنا ضروری ہے۔

    زبان