
8 مئی کو، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے ڈائریکٹر وانگ ای نے بیجنگ میں فرانسیسی صدر کے مشیر برائے امورِ خارجہ ایمانوئل بون کے ساتھ ملاقات کی۔ وانگ ای نے کہا کہ موجودہ دنیا بے یقینی، بے ترتیبی اور انتشار جیسے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔ چین اور فرانس، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور بڑے خود مختار ممالک ہیں اور دونوں پر بین الاقوامی امن، استحکام اور ترقی کے تحفظ کی اہم ذمہ داری ہے۔ دونوں فریقوں کو چاہیے کہ سٹریٹجک ہم آہنگی کو مزید فروغ دیں، مشترکہ طور پر عالمی چیلنجز کا مقابلہ کریں اور چین-فرانس جامع سٹریٹجک شراکت داری کو ہر قسم کی رکاوٹ سے محفوظ رکھتے ہوئے مثبت اور مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔
فرانسیسی صدر کے مشیر برائے خارجہ امور، ایمانوئل بون نے کہا کہ فرانس، چین کے ساتھ گہرے تعاون کا خواہاں ہے تاکہ عالمی بحرانوں کے تعمیری حل تلاش کیے جا سکیں۔ موجودہ بین الاقوامی صورتحال میں یورپ اور چین کے درمیان مکالمے اور تعاون کو برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے۔ یورپی یونین کو چین کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں فرانس, یورپ اور چین کے درمیان مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔