9 مئی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 8 مئی کو، حکومتِ کوسٹا ریکا کی کی دعوت پر، صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور نیشنل انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے ایڈمنسٹریٹر چھین شیاؤ دونگ نے کوسٹاریکا کے دارالحکومت سان ہوزے میں منتقلیِ صدارتی اقتدار کی تقریب میں شرکت کی۔ اس سے پہلے کوسٹاریکا کی نئی صدر لورا فرنانڈیز نے 7 مئی کو ، خصوصی ایلچی چھن شیاؤ دونگ کے ساتھ ملاقات بھی کی تھی ۔
چھین شیاؤ دونگ نے صدر فرنانڈیز کو صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نیک تمناوں کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے تقریباً 19 برسوں کے دوران چین-کوسٹا ریکا تعلقات نے نمایاں ترقی کی ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو حقیقی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت ہمیشہ سے چین-کوسٹا ریکا تعلقات کو سٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھتی ہے اور چین دونوں ممالک کے درمیان مثبت اور مستحکم تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
صدر لورا فرنانڈیز نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے اقتدار منتقلی کی تقریب میں خصوصی ایلچی بھیجنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کومزید گہرا کرنے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہاں ہیں۔