• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ کی یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل خالد العنانی کے ساتھ ملاقات

    (CRI)2026-05-13

    بارہ مئی کو، چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل خالد العنانی سے ملاقات کی۔

    شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس وقت سرد جنگ کی ذہنیت، تسلط پسندی اور یک طرفہ طرزِ عمل دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں اور عالمی طرز حکمرانی ایک نئے دوراہے پر پہنچ گیا ہے۔ چین ہمیشہ سے حقیقی کثیرالجہتی کے لیے پرعزم رہا ہے اور اقوام متحدہ کے وقار نیز عالمی گورننس میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے یونیسکو کی حمایت کرتا ہے۔ چین، یونیسکو کے ساتھ مل کر چار گلوبل انیشی ایٹوز کو نافذ کرنے اور گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، تاکہ انسانیت کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے بہتر طریقے سے نمٹا جا سکے اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کو مل کر آگے بڑھایا جائے۔

    خالد العنانی نے یونیسکو کی طویل مدتی مضبوط حمایت پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیسکو ، پوری انسانیت کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے ، چین کے ساتھ مل کر باہمی تعاون کو بڑھانے، عالمی سطح پر تعلیم اور ثقافت کے معیار کو بہتر بنانے، سائنسی و تکنیکی تبادلوں کو فروغ دینے، مصنوعی ذہانت میں تعاون کو گہرا کرنے اور چار گلوبل انیشی ایٹوز کو مشترکہ طور پر نافذ کرنے کے لیے تیار ہے ۔

    زبان