• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ کی برونائی کے ولی عہد شہزادہ المہتدی باللہ سے ملاقات

    (CRI)2026-05-13

    12 مئی کو ، چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے برونائی کے ولی عہد شہزادہ المہتدی باللہ سے ملاقات کی۔

    شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور برونائی قریبی ہمسائےاور مخلص دوست ہیں اور گزشتہ سال ان کے اور سلطان حسن البلقیہ کے درمیان ،چین -برونائی مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کے لیے اہم اتفاق رائے سے دو طرفہ تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے ۔ رواں سال، چین -برونائی - سفارتی تعلقات کے قیام کی 35ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ دونوں فریقوں کو چین- برونائی مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کو رہنما اصول کے طور پر لیتے ہوئے سٹریٹجک رابطے کو مضبوط اورعملی تعاون کو گہرا کرنا چاہیے نیز علاقائی امن و استحکام میں مزید مثبت توانائی فراہم کرنی چاہیے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو اعلیٰ سطحی باہمی اعتماد پر مبنی سٹریٹجک شراکت دار، باہمی فائدے اور مشترکہ ترقی کے ساتھی اور تہذیبی روابط کو فروغ دینے والے شراکت دار بننا چاہیے؛ اور چین-آسیان مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کو فروغ دینے کے لیے آسیان ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔

    شہزادہ المہتدی باللہ نے کہا کہ چین، برونائی کا دیرینہ دوست ہے۔ برونائی ،ون چائنا پالیسی پر ثابت قدمی سے عمل پیرا ہے اور صدر شی جن پھنگ کے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کے تصور اور ان کے گلوبل گورننس انیشی ایٹو کو سراہتا ہے۔ برونائی آسیان-چین تعاون کو گہرا کرنے اور علاقائی خوشحالی و استحکام کے تحفظ کے لیے چین کے ساتھ قریبی تعاون کا منتظر ہے۔

    زبان