13 مئی کو، چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور تائیوان کی ترجمان چانگ ہان نے یومیہ پریس کانفرنس میں لائی چھنگ ڈے کے " تائوان کی علیحدگی " کے حوالے سے حالیہ غلط بیان کے بارے میں پوچھے گئےایک سوال کے جواب میں کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے، تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے اور یہ ناقابل تردید اور ناقابل انکار تاریخی اور قانونی حقیقت ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تائیوان ماضی میں بھی کبھی ایک ملک نہیں رہا، اور مستقبل میں تو اس کا بالکل بھی امکان نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لائی چھنگ ڈے جو جھوٹ بول رہے ہیں ، چاہے وہ جھوٹ ہزار بار دہراتے جائیں وہ جھوٹ ،جھوٹ ہی رہے گا اور کبھی بھی سچ نہیں بن سکتا۔