13 مئی کو جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے سیول میں ایوان صدر میں چین کے نائب وزیراعظم حہ لی فنگ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں حہ لی فنگ نے کہا کہ چین جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، روابط کو مضبوط بنانے، باہمی اعتماد کو بڑھانے اور تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے کے لئے تیار ہے ،تاکہ چین اور جنوبی کوریا کے درمیان تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کا تحفظ کیا جائے۔ لی جے میونگ نے کہا کہ گزشتہ عرصے میں جنوبی کوریا اور چین کے درمیان معیشت اور افرادی تبادلوں سمیت دیگر شعبوں میں تعاون اور تبادلوں کا سلسلہ جاری رہا ہے ۔ امید ہے کہ فریقین تبادلوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان قربت کے احساس کو بڑھائیں گے تاکہ جنوبی کوریا-چین تعلقات کی ترقی سے دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچایا جائے اور خطے کے امن و استحکام میں اہم کردار ادا کیا جائے۔
12 مئی کو حہ لی فنگ نے جنوبی کوریا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کوو یون شیول سے بھی ملاقات کی۔ فریقین نے چین-جنوبی کوریا اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے بارے میں گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔