• صفحہ اول>>سیاست

    لی چھیانگ کی امریکی کاروباری برادری کے نمائندوں سے ملاقات

    (CRI)2026-05-15

    14 مئی کی سہ پہر، چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں امریکی صدر ٹرمپ کے ہمراہ چین کا دورہ کرنے والے امریکی کاروباری برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

    لی چھیانگ نے کہا کہ چین امریکہ اقتصادی و تجارتی تعاون بڑے حجم، وسیع مارکیٹ اور صنعتی رابطوں کا حامل ہے۔ فریقین کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا نہ صرف باہمی فائدے اور جیت کے نتائج کو فروغ دے سکتا ہے بلکہ عالمی اقتصادی ترقی کے لئے بھی مفید ہے۔ ایک مستحکم اور ترقی کرنے والی چینی معیشت امریکی کمپنیوں سمیت تمام ممالک کے کاروباری اداروں کو مزید مواقع فراہم کرے گی۔ چین کی معیشت مسلسل اور مثبت انداز میں ترقی کر رہی ہے اورچین اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو وسعت دیتا رہے گا اور اپنی پالیسیوں میں مسلسل بہتری لاتا رہے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو دونوں ممالک کے تمام حلقوں کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مزید امریکی کمپنیاں اس امر کو آگے بڑھائیں گی کہ امریکی معاشرے کے تمام حلقے چین کی ترقی کو زیادہ معروضی اور عقلی طور پر دیکھیں اور چین اور امریکہ کے درمیان باہمی اعتماد اور دوستی کو فروغ دیں۔

    ملاقات میں شریک امریکی کاروباری برادری کے نمائندوں نے کہا کہ امریکہ چین تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان کامیاب ملاقات نے امریکہ چین اقتصادی و تجارتی تعاون میں نئی توانائی فراہم کی ہے اور عالمی معیشت میں یقین دہانی فراہم کی ہے۔ امریکی کاروباری برادری چین کی ترقی کے مستقبل کے بارے میں پر امید ہے اور چین کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاہمت اور تعاون کو بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنے کے لیے تیار ہے۔

    زبان