یوگنڈا کے صدر کی دعوت پر صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین لوسانگ جیانگ چھون نے 12 مئی کو یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں صدر موسیوینی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ 14 مئی کو صدر موسیوینی نے صدارتی محل میں لوسانگ جیانگ چھون سے ملاقات کی۔
لوسانگ جیانگ چھون نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدر موسیوینی کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر موسیوینی کی سٹریٹیجک رہنمائی میں چین اور یوگنڈا کے درمیان جامع سٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری نے حالیہ برسوں میں اعلیٰ سطح کی ترقی کو برقرار رکھا ہے۔ چین، اس روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں جامع تعاون کو گہرا کرنے کے لیے یوگنڈا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ نئے دور میں چاروں موسموں کے چین-افریقا مشترکہ مستبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کیا جا سکے ۔