• صفحہ اول>>سیاست

    حقیقی معیشت کو وسعت دیتے ہوئے اسے مضبوط اور بہتر بنانا چاہیے، شی جن پھنگ

    (CRI)2026-05-17

    16 مئی کو شائع ہونے والے چھیو شی میگزین کے 10ویں شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا"حقیقی معیشت کو وسعت دیتے ہوئے مضبوط اور بہتر بنانا "کے موضوع پر ایک مضمون شائع ہوا ۔یہ مضمون دسمبر 2016 سے دسمبر 2025 کےدوران ، جنرل سیکرٹیری شی جن پھنگ کے اہم بیانات کے اقتباسات پر مبنی ہے۔

    مضمون میں کہا گیا ہے کہ حقیقی معیشت کسی ملک کی معیشت کی بنیاد، خوشحالی کا بنیادی ذریعہ اور قومی طاقت کا اہم ستون ہوتی ہے۔ اس بات سے قطع نظر کہ معیشت کس مرحلے تک ترقی کر جائے، حقیقی معیشت ہمیشہ چین کی اقتصادی ترقی کی بنیاد رہے گی اور ہمیں اسے وسعت دیتے ہوئے مضبوط اور بہتربنانا ہوگا۔ مینوفیکچرنگ حقیقی معیشت کی بنیاد ہے اور مینوفیکچرنگ کے اعلیٰ ترقیاتی معیار کو مزید نمایاں مقام دیا جانا چاہیے، تاکہ ثابت قدمی کے ساتھ چین کو ایک مینوفیکچرنگ پاور بنایا جا سکے۔ہمیں ایک جدید صنعتی نظام قائم کرتے ہوئے حقیقی معیشت کی بنیاد کو مستحکم اور مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

    مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ملک کے15ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت کے دوران، مقامی حالات کے مطابق نئی پیداواری قوتوں کی نشوونما کو زیادہ نمایاں سٹریٹجک پوزیشن میں رکھنا چاہیے ، حقیقی معیشت کو خدمات فراہم کرنامالیاتی شعبے کا بنیادی فرض ہونا چاہیے اور مالیاتی نظام کو حقیقی معیشت سے ہٹ کر محض مالیاتی سرگرمیوں تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔

    زبان