• صفحہ اول>>سیاست

    فلسفے اور سماجی علوم کے اعلی ترقیاتی معیار سے متعلق صدر شی جن پھنگ کی اہم ہدایت

    (CRI)2026-05-18

    سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین ،شی جن پھنگ نے حال ہی میں فلسفے اور سماجی علوم کے اعلی ترقیاتی معیار کو فروغ دینے سے متعلق اہم ہدایات دی ہیں ۔

    شی جن پھنگ نے کہا کہ سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے، چین کے فلسفے اور سماجی علوم کے شعبے نے علوم، نظریات اور طریقہ کار کی جدت میں مستحکم پیش رفت کی ہے، جس سے قیمتی تحقیقی نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

    انہوں نے فلسفے اور سماجی علوم کے شعبے میں چینی فکری نظام کی تشکیل تیز کرنے پر زور دیا تاکہ چین، دنیا، عوام اور عصری سوالات کا بہتر جواب دیا جائے نیز فلسفے اور سماجی علوم کے اعلی ترقیاتی معیار میں نئی پیش رفت کے ساتھ چینی طرز جدیدیت میں مزیدحکمت اور طاقت فراہم کی جائے۔

    زبان