• صفحہ اول>>سیاست

    دسویں چین- روس ایکسپو کے لیے شی جن پھنگ اور روسی صدر پوٹن کے تہنیتی پیغامات

    (CRI)2026-05-18

    17 مئی کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور روسی صدر ویلادیمر پوٹن نے دسویں چین -روس ایکسپو کے لیے الگ الگ تہنیتی پیغامات دیے ۔

    شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چین اور روس کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری پرمبنی تعلقات کے قیام کی تیسویں سالگرہ ہے اور "چین - روس اچھی ہمسائیگی ، دوستی اور تعاون کے معاہدے "پر دستحط کی پچیسویں سالگرہ بھی ہے۔ فریقین کی مشترکہ کوششوں سے مختلف شعبوں میں چین اور روس کا تعاون گہرا ہو تاجا رہا ہے اور دونوں ممالک کو اس سے متعدد فوائد حاصل ہوئے ہیں ۔

    شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تمام شعبے اس ایکسپو کے موقع پر ہمسائیگی اور تکمیلی فوائد سے مستفید ہوتے ہوئے جامع، ٹھوس تعاون کو گہرا کریں گے، معاشی و معاشرتی ترقی کو فروغ دیں گے، عوام کی خوشحالی میں اضافہ کریں گے اور نئے عہد میں چین -روس جامع سٹریٹجک شراکت داری کی مستحکم ترقی کے لیے نئی خدمات سرانجام دیں گے۔

    پوٹن نےاپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ چین -روس ایکسپو دونوں ممالک کے نمائشی ایونٹ میں سب سے بڑے ایونٹ کے طور پر ترقی کر چکا ہے، جو دونوں طرف سے براہ راست اور تفصیلی مکالمے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ایکسپو کا مواد نہایت جامع ہے جس میں دو طرفہ تعاون کے اہم شعبوں پر توجہ دی گئی ہےاور مختلف موضوعات پر وسیع تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس ایکسپو سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے ، دونوں ممالک کے باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے نئے امکانات کی منصوبہ بندی ہو گی اور دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا ۔

    دسویں چین روس ایکسپو کا موضوع " اعتماد ، تعاون اور مشترکہ کامیابی" ہے ، جس کا آغاز 17 مئی کو چین کے صوبے حہ لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں ہوا ہے ۔

    زبان