
19 مئی کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چین کے سرکاری دورے سے قبل اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ روس , روس اور چین کے عوام کے درمیان مزید قریبی تعلقات اور دونوں قوموں کی ایک دوسرے کے بارے میں مزید بہتر افہام و تفہیم کا خواہش مند ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی خوشحالی کے فروغ ، عوام کو فائدہ پہنچانے اور عالمی امن و استحکام کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے روس اور چین، باہمی شراکت داری اور ہمسائیگی پر مبنی دوستانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے مشترکہ طور پر ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے ۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پیچیدہ اور غیر یقینی بین الاقوامی صورتحال کے باوجود، چین اور روس کے درمیان جامع سٹریٹجک تعاون پر مبنی اعلیٰ سطحی شراکت داری برقرار ہے۔ چین اور روس کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ہونے والی اس تازہ ملاقات سے آئندہ مرحلے میں دوطرفہ تعلقات اور عملی تعاون کے لیے سٹریٹجک منصوبہ بندی اور اعلیٰ سطحی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ جیسے جیسے عالمی صورتحال مزید غیر مستحکم ہو رہی ہے، چین اور روس کے تعلقات کی پختگی اور استحکام کی خصوصیات زیادہ نمایاں ہو رہی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ سٹریٹجک تعاون اور ہمہ جہت شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت بھی پہلے سے زیادہ اہم ہوتی جا رہی ہے۔