• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ اورولادیمیر پوٹن کی "چین۔روس تعلیمی سال" کی افتتاحی تقریب میں شرکت

    (CRI)2026-05-21

    20مئی کی سہ پہر چین کے صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں "چین۔روس تعلیمی سال" کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چین اور روس کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری پر مبنی تعلقات کے قیام کی 30ویں اور چین۔روس اچھی ہمسائیگی و دوستانہ تعاون معاہدے پر دستخط کی 25ویں سالگرہ ہے۔ ایسے خصوصی اہمیت کے حامل سال میں "چین۔روس تعلیمی سال" کا آغاز شی جن پھنگ اور ولادیمیر پوٹن کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کی طویل مدتی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ایک سٹریٹجک فیصلہ ہے۔

    شی جن پھنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون طویل عرصے سے مسلسل گہرا ہو رہا ہے اور اس کے نمایاں نتائج سامنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "چین۔روس تعلیمی سال" کو ایک نئے موقع کے طور پر بروئے کار لاتے ہوئے دونوں ممالک کو تعاون پر اتفاقِ رائے مزید مضبوط کرنا چاہیے ، نئے شعبوں میں تعاون کو وسیع کرتے ہوئے تعاون کے معیار کو مزید بلند کرنا چاہیے۔

    ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ روس، تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنا کر چین۔روس تعلقات کو مزید ترقی دینے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

    تقریب کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر "چین۔روس تعلیمی سال" کے علامتی الفاظ کی نقاب کشائی بھی کی۔

    زبان