• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ اور ولادیمیر پوٹن کی صحافیوں سے ملاقات

    (CRI)2026-05-21

    20 مئی کی سہ پہر بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ،چین کے صدر شی جن پھنگ نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ مذاکرات کے بعد مشترکہ طور پر صحافیوں سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ یہ صدر پوٹن کا 25واں دورۂ چین ہے، جو چین اور روس کے تعلقات کی اعلیٰ سطح اور خصوصی نوعیت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان گہرے، دوستانہ اور نتیجہ خیز مذاکرات ہوئے، جن میں اہم عالمی اور علاقائی امور پر سٹریٹجک تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    شی جن پھنگ نے کہا کہ ان کی اور صدر پوٹن کی مشترکہ سٹریٹجک رہنمائی میں چین۔روس تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ دونوں ممالک کو امن، ترقی، تعاون اور مشترکہ مفاد کے عالمی رجحان کے مطابق تعلقات کو مزید اعلیٰ معیار کی ترقی کی طرف بڑھانا چاہیے۔

    اس مقصد کے لیے شی جن پھنگ نے چار نکات پیش کیے:

    اول، اعلیٰ معیار کے سیاسی اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جائے اور ایک دوسرے کی سٹریٹجک حمایت جاری رکھی جائے۔دوم، اعلیٰ معیار کے مفید باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے دونوں ممالک کی ترقی اور قومی احیا میں مشترکہ پیش رفت کی جائے۔سوم، عوامی روابط کو مزید گہرا کر کے دونوں ممالک کی نسل در نسل دوستی کی بنیاد کو مضبوط بنایا جائے۔چوتھا، عالمی امور میں اعلیٰ معیار کے تعاون کے ذریعے عالمی نظم و نسق کے نظام میں اصلاحات اور بہتری کو آگے بڑھایا جائے۔

    ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ روس اور چین کے تعلقات کی ترقی کی بنیاد مضبوط اندرونی محرکات پر قائم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دونوں ممالک کا تعاون کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں اور نہ ہی جغرافیائی سیاسی تبدیلیاں اس پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

    پوٹن کا کہنا تھا کہ روس کو دوطرفہ تعلقات کے مستقبل پر مکمل اعتماد ہے نیز عالمی سطح پر روس اور چین قریبی سٹریٹجک تعاون جاری رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں اور عالمی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں کرتے رہیں گے۔

    زبان