حال ہی میں امریکہ کے پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے جاری کی گئی ایک سروے رپورٹ کے مطابق امریکی عوام کی چین کے حوالے سے رائے میں مثبت تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔ سروے نتائج کے مطابق تقریباً 27 فیصد امریکی شہریوں نے چین کے بارے میں مثبت رائے کا اظہار کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
اسی طرح چین کو امریکہ کا "دشمن" قرار دینے والوں کی شرح 2025 کے 33 فیصد سے کم ہو کر 28 فیصد رہ گئی، جبکہ 10 فیصد شرکاء نے چین کو امریکہ کا "شراکت دار" قرار دیا۔
سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ نوجوان امریکیوں کا چین کے بارے میں نقطۂ نظر نسبتاً زیادہ مثبت ہے۔ 50 سال سے کم عمر امریکی بالغوں میں 34 فیصد افراد نے چین کے بارے میں اچھی رائے ظاہر کی۔ سروے کے مطابق بین الاقوامی امور میں چینی قیادت کی درست فیصلے کرنے کی صلاحیت پر امریکی عوام کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 17 فیصد شرکاء نے اس اعتماد کا اظہار کیا، جو 2024 کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہے۔
