یکم جون 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)۔حال ہی میں مرکزی ترجمہ و تالیف پریس نے، " قانون کی حکمرانی پر شی جن پھنگ کی منتخب تحریریں" کی جلد اول کا انگریزی ایڈیشن شائع کیا جو کہ اب ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ کتاب کا ترجمہ اور تدوین ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر ریسرچ اکیڈمی نے کی ہے۔ کتاب میں شی جن پھنگ کے قانون کی حکمرانی کے حوالے سے ،دسمبر 2012 سے فروری 2025 تک کے سب سے اہم اور بنیادی مضامین یکجا کیے گئے ہیں۔
انگریزی ایڈیشن کی اشاعت سے غیر ملکی قارئین کو قانون کی حکمرانی کے بارے میں شی جن پھنگ کے خیالات کے حوالے سے تفصیلی آگاہی ملے گی اور نئے دور میں چینی خصوصیات کی حامل قانون کی حکمرانی تشکیل دینے میں چین کی تاریخی تبدیلیوں اور کامیابیوں کے بارے میں بہتر طور پرجاننے نیز عالمی قانون کی حکمرانی کی تشکیل میں چین کی دانش اور طرز عمل کی خدمات سمجھنے میں مدد ملےگی۔ یہ اشاعت بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کے لیے تعاون اور گلوبل گورننس کو زیادہ منصفانہ اور درست سمت میں فروغ دینے کے لیے بے حد اہمیت کی حامل ہے۔