یکم جون 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے عالمی یوم اطفال پر ، سی پی سی کی پہلی قومی کانگریس کے میموریل ہال اور نان حو ریولوشنری میموریل ہال ینگ پاینئیرز ریڈ سکارف گائیڈز کے نام جوابی خط میں انقلابی روایات کی وراثت کو سنبھالنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی ،انہیں علم حاصل کرنے اور صلاحیتوں کو بڑھانے کی ترغیب دی اور ملک بھر کے بچوں کو عالمی یومِ اطفال کی مبارکباد پیش کی۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ رواں سال کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے اور پارٹی کا نصب العین نسل در نسل ان تھک محنت کا متقاضی ہے۔ شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ نوجوان نسل اپنے علم اور مہارت میں اضافہ کرتے ہوئے اپنی قوت ارادی اور کردار کو بہتر بنائےگی اور نئے سفر میں تاریخ کا علم سربلند رکھنے میں بہترین کارکردگی دکھائے گی۔
حال ہی میں، شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی پہلی قومی کانگریس کے میموریل ہال اورصوبہ جہ جیانگ کے شہر جیا شنگ کے نان حو انقلابی میموریل ہال سے ینگ پاینئیرز ریڈ سکارف گائیڈز کے نمائندوں نے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کو ایک خط لکھا ، جس میں گائیڈڈ ٹورز میں شرکت کے تجربات کے بارے میں بتایا گیا اور نئے دور کے بہترین نوجوان بننے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔