• صفحہ اول>>سیاست

    چین میں "بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق ریاستی کونسل کے ضوابط" کا اجراء

    (CRI)2026-06-02

    چین میں "بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق ریاستی کونسل کے ضوابط" یکم جون کو جاری کیے گئے اور یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوں گے۔ چین کی وزارت انصاف، قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات اور وزارت تجارت کے حکام نے ان "ضوابط" کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

    "ضوابط" کی تشکیل بیرونی سرمایہ کاری کے انتظامات اور خدمات کے نظام کو بہتر بنانے اور بیرونی سرمایہ کاری کے انتظامات کی فیصلہ سازی اوربندوبست کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔ ان ضوابط کو چین کی بیرونی سرمایہ کاری کی ترقی کی تاریخ میں ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ "ضوابط" میں واضح کیا گیا ہے کہ چین مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کی حمایت کرتا ہے اور قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا پختہ تحفظ کرتا ہے۔ ضوابط میں کہا گیا ہے کہ چین اعلیٰ معیاری بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی اصولوں سے فعال طور پر منسلک رہے گا، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دے گا، کثیر جہتی اور دو طرفہ سرمایہ کاری تعاون کے میکانزم کی تعمیر کو آگے بڑھائے گا، اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے قوانین کی تشکیل میں فعال طور پر حصہ لے گا ، تاکہ صنعتی اور سپلائی چین میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیا جائے اور یکطرفہ اقدامات اور تحفظ پسندی کی مخالفت کی جائے۔" ضوابط" میں بیرونی سرمایہ کاری کے تحفظ کی صلاحیتوں اورمعیار کو بہتر بنانے کے لیے مخصوص اقدامات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

    زبان