
2جون (پیپلز ڈیلی آن لائن) یکم جون کو بیجنگ میں، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کےسیاسی بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے، برازیل کے وزیر خارجہ ماؤرو وائیرا کے ساتھ چین‑برازیل وزرائے خارجہ کی سطح کے پانچویں جامع سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کی۔
وانگ ای نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، صدر شی جن پھنگ اور برازیلی صدر لولا ڈا سلوا کی سٹریٹجک رہنمائی میں، چین- برازیل تعلقات جامع اسٹریٹجک شراکت داری سے لے کر مستقبل کے حامل معاشرے تک کے اہم اتفاق رائے تک پہنچےہیں۔ دونوں فریقوں کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اہم اتفاق رائے کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنا چاہیے، چین -برازیل ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو مسلسل مضبوط کرنا چاہیے، بیرونی چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنا چاہیے، اپنی اپنی جدید یت کے عمل اور گلوبل ساؤتھ ممالک کی متحدہ خود انحصاری کے فروغ کے لیے مزید ہم آہنگی پیدا کرنی چاہیے نیز افراتفری کی شکار اس دنیا کو مزید استحکام فراہم کرنا چاہیے۔
وانگ یی نے کہا کہ چین،برازیلی حکومت کی ایک چین کے اصول کے لیے طویل مدتی وابستگی کی قدر کرتا ہے اور برازیل کی خودمختاری، آزادی اور ترقی کے دفاع کی حمایت کرتا ہے۔
برازیل کے وزیر خارجہ ماؤرو وائیرا نے کہا کہ برازیل اور چین کے تعلقات ترقی پذیر ممالک کے لیے خود مختاری پر قائم رہنے، یکجہتی و تعاون مضبوط کرنے کی ایک بہترین مثال اور بڑی طاقتوں کے مابین مستحکم اور قابلِ اعتماد تعلقات کے قیام کا ایک نمونہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ برازیل ہمیشہ ون چائنا پالیسی پر کاربند رہا ہے اور چین کے ساتھ سٹریٹجک اعتماد کو مزید مضبوط کرنے اور عملی تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔