• صفحہ اول>>سیاست

    چینی نائب صدر سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار مشیل بیچلیٹ کی ملاقات

    (CRI)2026-06-04

    چین کے نائب صدر ہان زینگ نے 3 جون کو بیجنگ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار مشیل بیچلیٹ سے ملاقات کی۔

    ہان زینگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کا بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا تصور اور چار گلوبل انیشی ایٹوز اقوام متحدہ کے منشور کی روح کے مطابق ہیں۔اس حوالے سے چین مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھےگا اور منصفانہ موقف کو برقرار رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کے اختیارات اور گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفادات کا تحفظ بھی جاری رکھے گا۔ اس موقع پر مشیل بیچلیٹ نے کثیرالجہتی کو فروغ دینے اور اقوام متحدہ کے نصب العین کے لیے چین کے دیرینہ اور پختہ عزم کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کے بنیادی مشن اور مقاصد کو برقرار رکھنے اور اس کے کردار کو مضبوط بنانے کے لیے چین کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    زبان