ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکریٹری اور شمالی کوریا کے کمیشن برائے ریاستی امور کے چیئرمین، کم جونگ اُن کی دعوت پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ، 8 سے 9 جون تک شمالی کوریا کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے 5 جون کی پریس کانفرنس میں شی جن پھنگ کے دورہ شمالی کوریا کے حوالے سے بتایا کہ یہ دورہ جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کا سات سالوں میں شمالی کوریا کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ دورے کے دوران دونوں جماعتوں اور ممالک کے اعلیٰ ترین رہنما دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ حالیہ برسوں میں جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ اور جنرل سیکریٹری کم جونگ اُن کی سٹریٹجک رہنمائی میں چین اور شمالی کوریا کے درمیان، روایتی دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات مثبت اور مستحکم انداز میں ترقی کر رہے ہیں، جس سے دونوں ممالک اور ان کے عوام کو فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ رواں سال چین اور شمالی کوریا کے درمیان دوستی، تعاون اور باہمی امداد کے معاہدے پر دستخط کی 65ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ فریقین اس دورے سے فائدہ استفادہ کرتے ہوئے بدلتی ہوئی صورتحال کے مطابق چین-شمالی کوریا تعلقات کی ترقی کو آگے بڑھائیں گے، دونوں عوام کی فلاح و بہبود کو فروغ دیں گے اور علاقائی نیز عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے زیادہ سے زیادہ خدمات سرانجام دیں گے۔