• صفحہ اول>>سیاست

    چین اور لاؤس کے صدور کی ملاقات

    (CRI)2026-06-06

    پانچ جون کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں،سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے لاؤس عوامی انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور لاؤس کے صدر تھونگلون سیسولیت کے ساتھ ملاقات کی۔

    شی جن پھنگ نے چین۔لاؤس تعلقات کو آگے بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ معیارکے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کے بارے میں چار نکاتی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کو سوشلسٹ راہ پر قائم رہنا چاہیے ،مفید باہمی تعاون کی بنیاد اورعوام کے درمیان روایتی دوستی کو مضبوط بنانا چاہیے اورخارجہ پالیسیز میں ہم آہنگی کوبڑھانا چاہیے ۔ فریقین کو "چین لاؤس دوستی کے سال" سے استفادہ کرتے ہوئے ثقافت، تعلیم، صحت اور مقامی امور میں تعاون کو وسعت دینی چاہیے اور لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور دوستی کو بڑھانا چاہیے۔ شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ چین، لاؤس کے ساتھ ٹیلنٹ ٹریننگ پروگرام پر عمل درآمد کرنے اورلوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کے لیے مزید "چھوٹے مگر پرکشش" منصوبے تشکیل دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ بین الاقوامی اور علاقائی امور میں لاؤس مزید فعال کردار ادا کرے گا۔

    صدر تھونگلون نے کہا کہ لاؤس اور چین کے تعلقات اس وقت اپنے بہترین تاریخی دور میں ہیں ،لاؤس نے ہمیشہ ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل کیا ہے اور جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کے تجویز کردہ گلوبل انیشی ایٹوز کی حمایت کی ہے۔ لاؤس اعلیٰ سطح کے باہمی سیاسی اعتماد کو مستحکم کرنے، متعدد شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے اور نئے دور میں ہمہ موسمی لاؤس-چین مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کو مزید بلندی تک پہنچانے کے لیے چین کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

    بات چیت کے بعد، فریقین نے مشترکہ طور پر جماعتی روابط، ، لوگوں کے ذریعہ معاش، مالیات، کسٹمز، تجارت و معیشت، نوجوانوں کے تبادلہ پروگرامز اور میڈیا کے شعبوں میں تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے جانے کا مشاہدہ کیا۔

    زبان