
8 جون کو ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور چین کے صدر شی جی پھنگ، ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکریٹری اور کمیشن برائے ریاستی امور کے چیئرمین کم جونگ اُن کی دعوت پر خصوصی طیارے کے ذریعے، دو روزہ سرکاری دورے پر شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ پہنچے۔ اس دورے میں صدر شی جن پھنگ کے ہمراہ ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور مرکزی دفتر کے ڈائریکٹر چھائی چی اور وزیر خارجہ وانگ ای سمیت دیگر حکام شامل ہیں۔
ایئرپورٹ پر ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکریٹری اور کمیشن برائے ریاستی امور کے چیئرمین, کم جونگ اُن نے اپنی اہلیہ ری سول جو کے ساتھ شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان کا استقبال کیا۔
پیانگ یانگ کے کم السونگ سکوائر میں کم جونگ اُن کی جانب سے صدر شی جن پھنگ کے اعزاز میں ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ شی جن پھنگ نے کم جونگ اُن کے ہمراہ ، کورئین پیپلز آرمی کے تینوں دستوں کے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور مارچ پاسٹ کا مشاہدہ بھی کیا۔