• صفحہ اول>>سیاست

    تین گھاٹیوں کے نئے آبی راستے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں نائب چینی وزیر اعظم کی شرکت

    (CRI)2026-06-09

    تین گھاٹیوں کے نئے آبی راستے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب 8 تاریخ کی صبح چین کے صوبہ حو بئی کے شہر ای چھانگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی مرکزی کمیٹی کےسیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئےشیانگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور منصوبے کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا۔

    تین گھاٹیوں کے نئے آبی راستے کا منصوبہ پانی کی بچت، آبی نقل و حمل اور ماحولیاتی حفاظت جیسی خصوصیات کو یکجا کرتا ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد، یہ دریائے یانگسی کی اکنامک بیلٹ کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو مزید موثر طور پرمعاونت فراہم کرے گا۔

    زبان