
8 جون کو، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکریٹری اور ریاستی امور کمیشن کے چیئرمین کم جونگ اُن کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ عشائیے میں شرکت کی۔
اس موقع پر صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ اس دورے کے دوران ان کے اور کم جونگ اُن کے درمیان اہم اتفاقِ رائے طے پایا ہے جس کے مطابق، سوشلسٹ مستقبل کے سٹریٹجک نقطہ نظر سے عالمی رجحانات کو سمجھنا، دونوں ممالک کے عوام کی مشترکہ خواہشات کے مطابق آگے بڑھنا اور اعلیٰ سطحی روابط کو مزید مضبوط کرنا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سٹریٹجک روابط کو گہرا کرنا، عملی تعاون کو فروغ دینا اور عوامی سطح پر تعلقات کو مزید بہتر بنانا بھی اہم ہے، تاکہ چین-شمالی کوریا تعلقات کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے، دونوں ممالک کے سوشلسٹ نصب العین کے لیے مزید روشن مستقبل کی راہیں ہموار ہوں اور انسانی معاشرے کی مشترکہ ترقی کو فروغ ملے۔
کم جونگ اُن نے کہا کہ انہیں جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ سے نو ماہ بعد دوبارہ ملاقات کا موقع ملا، جو یقیناً شمالی کوریا اور چین کی دوستی کو مزید تیز رفتار اور مضبوط ترقی کی جانب لے جائے گا نیز خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ میں بھی مثبت کردار ادا کرے گا۔