• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ اور کم جونگ اُن کی بات چیت

    (CRI)2026-06-09

    8 جون کی سہ پہر پیانگ یانگ میں ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ نے ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکریٹری اور ریاستی امور کمیشن کے چیئرمین کم جونگ اُن کے ساتھ بات چیت کی۔

    صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ کامریڈ جنرل سیکریٹری کے ساتھ مل کر، اس دورے کو ایک موقع کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ، نئے دور میں چین-شمالی کوریا تعلقات کے اعلیٰ سطحی ڈیزائن اور سٹریٹجک رہنمائی کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں، تا کہ چین-شمالی کوریا تعلقات کو وقت کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکے، مزید ترقی حاصل ہو ، دونوں ممالک اور ان کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچے، اور خطے بلکہ دنیا کے امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے مثبت کردار ادا کیا جا سکے۔

    شی جن پھنگ نے زور دیا کہ بین الاقوامی صورتحال خواہ کتنی ہی تبدیل ہو جائے، چین کی پارٹی اور حکومت کا چین-شمالی کوریا کی روایتی دوستی کو انتہائی اہمیت دینے کا پختہ موقف کبھی تبدیل نہیں ہوگا۔ کامریڈ جنرل سیکریٹری کم جونگ اُن کی قیادت میں شمالی کوریا کے سوشلسٹ نصب العین کے لیے پختہ حمایت اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات اور اسٹریٹجک ماحول کے تحفظ کا عزم بھی برقرار رہے گا۔

    شی جن پھنگ نے چین-شمالی کوریا تعلقات کی ترقی کے حوالے سے 4 نکاتی تجاویز پیش کیں۔

    پہلی، اعلیٰ سطحی تبادلوں کی رہنمائی پر قائم رہیں اور سیاسی باہمی اعتماد کی بنیاد کو مضبوط بنائیں۔

    دوسری، عوام کو فائدہ پہنچانے کو ہدف کے طور پر برقرار رکھیں اور عملی تعاون کی سطح کو بلند کریں۔

    تیسری، دوستی کی میراث کو محرک کے طور پر برقرار رکھیں اور عوام کے دلوں کو جوڑنے والے رشتوں کو مضبوط کریں۔

    چوتھی، انصاف اور مساوات کو نظریے کے طور پر برقرار رکھیں اور سٹریٹجک تعاون کے مفہوم کو مالا مال کریں۔

    اس موقع پر کم جونگ اُن نے کہا کہ جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کا اس سال اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر پیانگ یانگ آنا، شمالی کوریا-چین تعلقات کو دی جانے والی اہمیت اور دوستانہ جذبات کا مظہر ہے، جو کہ شمالی کوریا کے لیے بہت بڑی حوصلہ افزائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا ہمیشہ غیر متزلزل طور پر ایک چین کے اصول پر قائم رہے گا اور چین کے اپنے بنیادی مفادات کے تحفظ کی پالیسیز اور موقف کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔شمالی کوریا، چین کے ساتھ تعلقات کو اپنی خارجہ پالیسی کا اہم اور اولین سٹریٹجک نصب العین سمجھتا ہے اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو ریاستی تعلقات کا مثالی نمونہ بنانے کے لیےبھرپور کوشش جاری رکھے گا، تاکہ دونوں ممالک مل کر خطے اور دنیا کے امن و خوشحالی کے لیےمشترکہ طور پر کردار ادا کر سکیں۔

    زبان