
9 جون کو ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے ،ورکرز پارٹی آف کوریاکے جنرل سیکریٹری اور ریاستی امور کمیشن کے چیئرمین کم جونگ اُن اور ان کی اہلیہ ری سول جو کے ہمراہ پیانگ یانگ میں واقع "چین – شمالی کوریا فرینڈشپ ٹاور“کا دورہ کیا ۔
کم جونگ اُن نے صدر شی جن پھنگ کو فرینڈشپ ٹاور میں موجود ان تمام ، تصاویر فن پاروں اور تاریخی مواد سے آگاہ کیا جن میں چینی عوامی رضاکار فوج اور شمالی کوریا کے عوام کی مشترکہ جدوجہد اور تعمیرِ نو کے مناظر پیش کیے گئے ہیں۔صدر شی جن پھنگ اور کم جونگ اُن نے اس بات پر اتفاق کیا کہ1950 کی دہائی میں دونوں ممالک کی مشترکہ جدوجہد کی جنگی یادیں ایک ابدی تاریخی ورثہ ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکی جارحیت کے خلاف کوریا کی حمایت میں لڑی جانے والی جنگ کی عظیم روح کو فروغ دینا چاہیئے اور چین – شمالی کوریا کی عظیم روایتی دوستی کو نسل در نسل آگے بڑھانا چاہیئے۔