• صفحہ اول>>سیاست

    جاپان کے سابق اسپیکر یوہی کونو کے انتقال پرچاؤ لہ جی کی جانب سے اظہارِ تعزیت

    (CRI)2026-06-12

    11 جون کو، چین کی قومی عوامی کانگریس کی ا سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے جاپان کے بین الاقوامی تجارتی پروموشن ایسوسی ایشن کے صدر اورایوانِ نمائندگان کے سابق اسپیکر یوہی کونو کے انتقال پر ان کے اہلِ خانہ کے نام تعزیت کا پیغام بھیجا۔

    چاؤ لہ جی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوہی کونو جاپان کےایک تجربہ کار سیاستدان اور چینی عوام کے پرانے دوست تھے، جنہوں نے طویل عرصے تک چین اور جاپان کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ 1993 میں، یوہی کونو نے جاپان کے کابینہ سیکرٹری کی حیثیت سے ’کمفرٹ وومن‘ کے مسئلے پر معروف’کونوبیان‘ جاری کیا۔ یہ بیان آج بھی مثبت اثرات کا حامل ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یوہی کونو کے اہلِ خانہ ان کی امن اور دوستی کی میراث کو آگے بڑھائیں گے اور چین-جاپان تعلقات کی مسلسل بہتری کے لیے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    زبان