15 جون کو شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کی 25ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف روس، ایسٹرن یورپین اینڈ سنٹرل ایشین اسٹڈیز کے ڈائریکٹر سن زوانگ زی کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم نےگزشتہ 25 برسوں کے دوران عالمی سطح پر کھلے تعاون اور مشترکہ ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ڈائریکٹر سن زوانگ زی کے مطابق اول، شنگھائی تعاون تنظیم یک قطبی بالادستی اور سرد جنگ کی ذہنیت کی مخالفت کرتی ہے اور عالمی سطح پر کثیر قطبی نظام کے فروغ میں ایک منفرد کردار ادا کر رہی ہے۔
دوم، یہ تنظیم بین الاقوامی تعلقات میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردارکو فعال طور پر برقرار رکھتی ہے، اور اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون اور روابط کو مسلسل فروغ دے رہی ہے جس سے اس کے ہم آہنگی کے کردار میں اضافہ ہوا ہے۔
سوم، شنگھائی تعاون تنظیم گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے ساتھ مضبوط یکجہتی کو فروغ دیتی ہےاور موجودہ بین الاقوامی نظام کو زیادہ منصفانہ اور متوازن بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
چہارم، یہ تنظیم تنازعات اور اختلافات کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات کی حمایت کرتی ہے، علاقائی امن و استحکام کے لیےسازگار ماحول پیدا کرتی ہے، اور تعاون کے ذریعے پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ رکن ممالک کی اقتصادی ترقی کے لیے بہتر ماحول اور مواقع فراہم کرنے پر زور دیتی ہے۔