15 جون کو چین کی وزارتِ خارجہ کی پریس بریفنگ میں وزارت کے ترجمان لین جیان نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین ، امریکا اور ایران کے درمیان پہلے مرحلے کی مفاہمتی یادداشت کے متن پر اتفاقِ رائے کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ امریکا اور ایران پہلے مرحلے کی مفاہمتی یادداشت پر طے شدہ وقت کے مطابق دستخط کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ فریقوں کو امن کے راستے پر قائم رہنا چاہیے اور مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور مذاکرات کو ترجیح دینی چاہیے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن، استحکام اور معمولاتِ زندگی کی جلد از جلد بحالی کے لیے تعمیری اور مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔