• صفحہ اول>>سیاست

    آبنائے ہرمز میں محفوظ اور آزادانہ جہاز رانی تمام فریقوں کے مفاد میں ہے، چینی وزارت خارجہ

    (CRI)2026-06-17

    چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے 16 جون کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں محفوظ اور آزادانہ آمدورفت کی جلد بحالی تمام متعلقہ فریقوں کے مفاد میں ہے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی پہلے مرحلے کی مفاہمتی یادداشت چین کے مشاہدے میں ہے، جس میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سمیت متعدد امور شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے ایک اہم آبی گزرگاہ ہے اور اس آبنائے کے ذریعے محفوظ اور آزادانہ آمدورفت کی جلد بحالی عالمی تجارت، توانائی کی ترسیل اور علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے، جو تمام فریقوں کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ چین اس معاملے پر متعلقہ ممالک اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ رابطے اور مشاورت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے زور دیا کہ چین اپنے بحری جہازوں اور چینی عملے کی سلامتی کے تحفظ کے لیے مسلسل بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔

    زبان