• صفحہ اول>>سیاست

    چین کا،عالمی حکمرانی پر وائٹ پیپر جاری

    (CRI)2026-06-17

    17 جون کو چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے ،"زیادہ منصفانہ اور مساوی عالمی حکمرانی: چین کے اصول، تجاویز اور اقدامات" کے عنوان سے وائٹ پیپر جاری کیا۔

    وائٹ پیپر میں عالمی حکمرانی سے متعلق چینی اقدامات کے سائنسی مفہوم، عصرِ حاضر میں ان کی اہمیت اور عالمی اثرات کو منظم انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی حکمرانی کے نظام میں اصلاحات اور اس کی تعمیر کے حوالے سے چین کی شراکت اور عملی کامیابیوں کا جامع تعارف بھی پیش کیا گیا ہے۔وائٹ پیپر میں بین الاقوامی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشترکہ طور پر عالمی حکمرانی کے ان تصورات کو عملی جامہ پہنائیں اور عالمی حکمرانی کا ایک زیادہ منصفانہ اور معقول نظام تشکیل دیں۔

    وائٹ پیپر کے مطابق چین ایک ذمہ دار بڑی طاقت کے طور پر، بنی نوعِ انسان کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کا علم بلند کیے ہوئے ہے، حقیقی کثیرالجہتی کے اصولوں پر عمل پیرا ہے اور ہمیشہ سے عالمی امن کا معمار، عالمی ترقی کا شراکت دار ، بین الاقوامی نظام کا محافظ اور عوامی خدمت فراہم کرنے والے کا اہم کردار اد اکرتا رہے گا۔ چین ، عالمی حکمرانی کے ایک زیادہ منصفانہ اور موثر نظام کو فروغ دیتا ہے۔

    وائٹ پیپر میں مزید کہا گیا ہے کہ دنیا اس وقت متعدد پیچیدہ بحرانوں کا سامنا کر رہی ہے، جس سےعالمی حکمرانی کی موثر صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت اجاگر ہوتی ہے۔" جنگل کے قانون" پر مبنی طرزِ عمل بین الاقوامی قانون اور عالمی انصاف کے لیے نقصان دہ ہیں۔اس تناظر میں عالمی حکمرانی کے نظام کی خامیوں کو دور کرنا ، گلوبل ساؤتھ ممالک کی نمائندگی اور ان کی آواز کو مزید موثر بنانا ناگزیر ہے۔ وائٹ پیپر کے مطابق عالمی حکمرانی سے متعلق چین کے تصورات، ان مسائل کے حل کے لیے دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

    زبان