حال ہی میں، "جماعت کی تنظیم سازی سے متعلق شی جن پھنگ کی منتخب تحاریر " کی جلد اول اور جلد دوم شائع کی گئی۔ مرکزی ترجمہ و اشاعت پریس کی جانب سے شائع کردہ ان کتب کی تدوین، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر ریسرچ اکیڈمی نے کی ہے اور اب یہ چین بھر میں دستیاب ہیں۔
دونوں جلدوں میں، نومبر 2012 سے فروری 2026 کے درمیان جماعت کی تنظیم سازی کے حوالے سے شی جن پھنگ کی اہم ترین اور بنیادی تحاریر شامل ہیں ، جو رپورٹس، ریمارکس، وضاحتوں، مضامین، ہدایات اور دیباچوں سمیت 102 مضامین پر مشتمل ہیں، ان میں سے کچھ مضامین پہلی مرتبہ شائع ہوئے ہیں۔
جلد اول میں نومبر 2012 سے جون 2018 کے دوران کے 46 مضامین جب کہ جلد دوم میں جولائی 2018 سے فروری 2026 کے دوران کے 56 مضامین شامل کیے گئے ہیں۔