• صفحہ اول>>سیاست

    چین اور جنوبی افریقہ کے نائب صدور کے درمیان ملاقات

    (CRI)2026-06-24

    23 جون کو چین کے نائب صدر ہان ژینگ سے بیجنگ میں جنوبی افریقہ کے نائب صدر پال ماشاٹیلے نے ملاقات کی۔

    ہان ژینگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ چین جنوبی افریقہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ فریقین کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو احسن طریقے سے نافذ کرتے ہوئے سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنا اور عملی تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ برکس اور جی 20 کے اراکین کے طور پر چین اور جنوبی افریقہ کو بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے عالمی اقتصادی حکمرانی کو بہتر بنانے میں مشترکہ طور پر مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ ماشاٹیلے نے کہا کہ جنوبی افریقہ ون چائنا پالیسی پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے اور چین کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کےدرمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، اپنے اپنے مرکزی مفادات کے تحفظ کے لیے ایک دوسرے کی مضبوط حمایت کرنے اور کثیر جہتی شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ نئے دور میں دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہت اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو مزید گہرا کیا جا سکے۔

    زبان