24 جون کو سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے صوبہ شان دونگ کے شہر دہ جو کا دورہ کیا۔ اپنےدورے کے دوران، انہوں نے زراعت اور دیہی علاقوں کی جدید یت کے لیے ٹھوس اقدامات اختیار کرنے کی تاکید کی ۔ انہوں نے جامع زرعی پیداواری صلاحیت اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوشش کرنے ، اناج اور دیگر اہم زرعی پیدوار کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنانے نیز محنت اور دانش مندی کے ذریعے کسانوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
24 تاریخ کی صبح، شی جن پھنگ نے گندم کی کٹائی، مکئی کی کاشت اور زرعی سازو سامان کی فراہمی کی صورت حال جاننے کے لیے دہ جو شہر کی ڈسٹرکٹ لِنگ چھنگ کے گاوں دونگ یوجیا کا دورہ کیا۔ اس کے بعد، شی جن پھنگ نے قریبی گاؤں شی یوجیا میں دیہی احیا کے مقامی طریقہ کار کے بارے میں جانا نیز زرعی اور سائیڈ لائن پراڈکٹس کی نمائش دیکھی۔ یہاں پر ایک کسان، یو شن حوئی کے گھر میں کچھ دیر قیام کے دوران شی جن پھنگ نے ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے کام، آمدن، بزرگوں کی صحت اور بچوں کی تعلیم کے بارے میں جانا ۔ شی جن پھنگ نے اس علاقے میں حکومت کی زراعت، دیہی علاقوں اور کسانوں سے متعلق تمام پالیسیز کو مکمل طور پر نافذ کیے جانے سے متعلق بھی ان سے دریافت کیا ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ پارٹی کے تمام ارکان اورکارکنان کو چاہیے کہ وہ عوامی خدمت گار ہونے کے ناتے، عوام کی بھلائی کے لیے مزیدبہتر انداز میں کام کریں،ان کی مشکلات دور کریں اور لوگوں کے احساسِ خوشحالی، خوشی اور تحفظ کو بڑھائیں ۔