• صفحہ اول>>سیاست

    وینزویلا زلزلہ ، شی جن پھنگ کا وینزویلا کی قائم مقام صدر کے ساتھ اظہار ہمدردی

    (CRI)2026-06-27

    ⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠26 جون کو چینی صدر شی جن پھنگ نے وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز کو بھیجے گئے پیغام میں وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے، زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ، وینزویلا کو قدرتی آفات سے بچاؤ اور آفات کے بعد کی تعمیر نو میں مدد فراہم کرے گا۔انہوں نے اپنے پیغام میں اس یقین کا اظہار کیا کہ وینزویلا کی حکومت کی قیادت میں وینزویلا کے عوام اس آفت پر قابو پانےاور جلد از جلد تعمیر نو کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

    زبان